ایف سی بلوچستان کا آپریشن رد الفساد، 2 دہشتگرد ہلاک

January 11, 2019

آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے دوران ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائی کی ہے جس کے دوران 2دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقوں قلات، خاران اور میوند میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایف سی نے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ایف سی کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے قبضےسے ہتھیار اور گولہ بارود بر آمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں سب مشین گنز، ہینڈ گرینیڈ، بارودی سرنگیں اور آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال مواصلاتی آلات بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔