حافظ آباد: ورزش کیلئے جانے والی خاتون وکیل قتل

January 11, 2019

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ورزش کیلئے صبح سویرے گھر سے نکلنے والی سرکاری خاتون وکیل کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سول کورٹ حافظ آباد میں تعینات سرکاری وکیل نائیلہ امجد علی الصبح اپنے گھر سے ورزش کے لے جم جانے کے لیے باہر نکلیں تو گھات لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

خاتون وکیل کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر لے جایا گیا جہاں وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

ایس ایچ او اتھانہ سٹی اعجاز بٹ کاکہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ،جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔