سوراب: فائرنگ تبادلے میں مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک

January 12, 2019

شہیدسکندرآباد(نامہ نگار)سوراب سے دس کلومیٹردور حاجیکہ کے مقام پر دوران گشت اے ٹی ایف نے مشکوک موٹرسائیکل کورکنے کااشارہ کیا جس پرسوار نے ان پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ملزم علی ولد محمدرمضان محمدحسنی ہلاک ہوگیا جو سوراب پولیس کو قتل‘ اقدام قتل سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھاپولیس نے کلاشنکوف،چار میگزین 71رائونڈز ‘موبائل اور 125 موٹرسائیکل قبضے میں لے لی۔