نیب نے منظور وسان اور اہل خانہ کی جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا

January 13, 2019

کراچی( رپورٹ/ امداد سومرو) پیپلز پارٹی کے ایک سابق صوبائی وزیر، رکن سندھ اسمبلی اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سمیت دیگر رہنما نیب کی نظروں میں ہیں جس نے سندھ ریونیو حکام اور انسپکٹر جنرل رجسٹریشن کو سابق صوبائی وزیر منظور وسان، ان کے دو دامادوں رکن سندھ اسمبلی منور وسان، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور شہریار وسان، ان کی اہلیہ بیٹوں اور بیٹیوں سمیت خاندان کے 9 ار کان کی صوبے میں جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے کہا ہے ۔ یہ ریکارڈ نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم سکھر کو 18 جنوری تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نیب نے گزشتہ سال 10 اکتوبر کو منظور وسان اور ان کے خاندان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔