سی ڈی اے کا 13 ہا ئوسنگ سکیموں کو ڈیڑھ ارب کے واجبات جمع کرانیکا حکم

January 13, 2019

اسلام آ باد ( رانا غلام قادرنیو زرپورٹر)سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے اسلام آ باد کی 13 نجی ہا ئوسنگ اسکیموں کو ایک ارب 50 کروڑ روپے کے چارجز واجبا ت جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے۔ ڈ ائریکٹر ہا ئوسنگ سو سائیٹیز نے یہ نوٹس ان سو سائیٹیوں کو دیا ہے جو سی ڈی اے کا راستہ استعمال کرتی ہیں ۔جنہوں نے مقررہ شیڈول پر ڈویلپمنٹ نہیں کی ۔ جنہوں نے لے آئوٹ پلان میں تبدیلیاں کیں اور جنہوں نے لے آئوٹ پلان منظور کرانے کے بعد این ا وسی لئے بغیر ڈویلپمنٹ شروع کردی۔ کابینہ ڈویژن سو سائٹی کو 181.980ملین روپے ، انجنیئرز ہا ئوسنگ سکیم کو 71.125ملین روپے ، خیابان کشمیر ون کو 261.003ملین روپے ، مارگلہ ویو کو 93.105ملین روپے، وزارت داخلہ سو سائٹی کو 94.936ملین روپے ، ملٹی گارڈنز ون کو 337.442ملین روپے ، ٹیلی گارڈنز 83.878ملین روپے ، زرغون ہائیٹس کو 16.210ملین روپے ، کیپٹل اینکلیو کو 41.459ملین روپے ، سی بی آر ٹائون کو 34.493ملین روپے ، گلبرگ ٹائون کو 189.709 ملین روپے اور جناح ٹائون کو 91.437ملین روپے واجبات جمع کر انے کی ہد ایت کی گئی ہے۔