13سکول سربراہوں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا امکان

January 13, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز ضلع ملتان نے وزیر اعلیٰ روڈمیپ میں خراب کارکردگی دکھانےوالے سکول سربراہوں کے خلاف کارروائی آغاز کردیا ہے۔ سی ای او شمشیر خان کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلوں کے مطابق ملتان کے 13سکول سربراہوں (بوائز وگرلز )کو کل 14جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے جن میں گورنمنٹ ہائی سکول لاڑ، ہائی سکول چک 7ٹی، ہائی چک جھلر، ہائی سکول خواجہ ملتان، ہائی سکول عنایت پور، ہائی سکول مدینہ ملتان ،گرلز سکولوں میں ہائی سکول مخدوم رشید، ہائی سکول لوٹھر، ہائی سکول ایم سی باغ بیگی بھی شامل ہیں ،مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ماہ نومبر میں مذکورہ سکولسربراہوں نے تعلیمی معیار بڑھانے پر کوئی توجہ نہیں دی ۔باربار کی نشاندہی کے باوجود ادارے پر سنجیدگی سے کام نہیں کیا ۔اس لئے 14 جنوری کو حاضر ہوکر وضاحت پیش کریں۔