علما کنونشن اتحاد امت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، حافظ عظیم

January 15, 2019

‎ڈیوزبری ( محمد رجاسب مغل ) علامہ حافظ محمد عظیم خطیب جامعہ مسجد ابوبکر صدیق ڈیوزبری نے کہا ہے کہ قائد تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ پیر علائو الدین صدیقیؒ کے نور نظر پیر نور العارفین صدیقی نے برمنگھم میں علماء ومشائخ کا کامیاب کنونشن کرا کر ایک عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے پیر نورالعارفین صدیقی نے سیکڑوں مشائخ و علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے حقیقی معنوں میں جانشینِ حضور شیخ العالم ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کامیاب کنونشن پر پیر نورالعارفین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ یہ کنونشن جن تیرہ نکات کے اوپر بلایا گیا ان کے حل کے لیے یقینًا معاون و مددگار ثابت ہو گااور علماء و مشائخ کو برطانیہ کے اندر مسلمانوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہر قسم کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے اس دور کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرنا ہو گا - برطانیہ و یورپ میں مسلمانوں کے مستقبل کو روشن کرنے اسلام کی ترویج و اشاعت اور پیغمبر اسلام سمیت دیگر مقدس ہستیوں کے احترام وتقدس کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اتحاد امت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ قائد تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ پیر علائو الدین صدیقیؒ کے نور نظر پیر نور العارفین صدیقی نے علماء ومشائخ کا کامیاب کنونشن کرا کر بلا شبہ ایک عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے۔