پشتون آباد میں فلیٹ کے کمرے سے مزدور کی لاش برآمد

January 15, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پشتون آباد میں فلیٹ کے کمرے سے 55سالہ مزدور کی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق پیر کی شام کو گول مسجد کے قریب واقعہ ایک فلیٹ کے مالک نے پیر کی شام کو پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس کا کرائے دار 55سالہ عبدالباقی کے کمرے کا تالہ لگا ہوا ہیں جبکہ اندر اس کی لاش پڑی ہوئی ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کرتالہ کھولا اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی پولیس نے بتایا کہ مقتول گلستان کا رہائشی تھا جوگزشتہ ڈیڈھ سال سے فلیٹ کے ایک کمرے میں اکیلا رہتا تھا جو ٹیکسی اسٹینڈ پر کھانے کی ریڈھی لگاتا تھا جسےاتوار کی شب نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے قتل کرنے کے بعد کمرے کو تالا لگا کر فرار ہو گئے ۔