کوسٹاریکا میں کیٹ ایکسپو کا انعقاد

January 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


کوسٹاریکا میں کیٹ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس مختلف اقسام کی درجنوں بلیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہیں۔

کوسٹاریکا میں منعقد ہونے والے اس سالانہ کیٹ ایکسپو رمیں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے مختلف اقسام کی اپنی پالتو بلیوں کے ہمراہ بھرپور شرکت کی۔

دلچسپ نوعیت کے اس کیٹ ایکسپو میں موجود مختلف نسل کی بلیوں کو دیکھنے کیلئے لوگوں بڑی تعدادکوسٹا ریکا کا رْخ کر رہی ہے جبکہ درجنوں بلیوں کو ایک ساتھ دیکھ کر بچے بھی بیحد انجوائے کر رہے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس پیٹ ایکسپو کے دوران نٹ کھٹ اور شرارتی بلیوں کے درمیان مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں جیتنے والی بی مانو کو انعام سے بھی نوازا گیا۔