ندیم افضل چن وزیراعظم کے ترجمان مقرر ، نوٹفکیشن جاری

January 15, 2019

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کو وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقررکردیا گیا، اس حوالے سےمنگل کو نوٹی فیکشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

اس سے قبل انکی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد اس فیصلے کے حوالے سے نوٹی فیکشن جاری کیا گیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل کو فوری طور پر وزیراعظم کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے اور یہ اقدام اگلے احکامات تک اعزازی طور پر ہے۔