نیب خیبرپختونخوا کے سینئر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مستعفی

January 16, 2019

پشاور(نمائندہ جنگ) سینئر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا جمیل صراف اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ جمیل صراف نے بتایا کہ انھوں نے استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا اور چئیرمین نیب کو جلد اپنی مصروفیات سے اگاہ کر دینگے۔