سینئرصوبائی وزیرعلیم خان کو نااہلی کیلئے درخواست پرجواب کیلئے آخری مہلت

January 16, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ نےسینئر صوبائی وزیر علیم خان کوان کی نااہلی کیلئے درخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی،مسلم لیگ ن کے احسن شرافت کی درخواست میں صوبائی وزیر علیم خان کی لاہور کے حلقہ پی پی 158 سے کامیابی کو چیلنج کیا گیا،درخواستگزار کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ علیم خان نے الیکشن لڑتے وقت گوشوارے چھپائے،سینئر صوبائی وزیر اولڈ ایج بینیفٹ کے 93لاکھ کے نادہندہ ہیں اور علیم خان کے خلاف ایف آئی اے اور نیب میں انکوائریاں زیر سماعت ہیں،علیم خان نے 700 سے 800 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیالہذا علیم خان کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیا جائے۔