خون جماد ینے والی سردی میں بہادر ایتھلیٹ کا کارنامہ

January 16, 2019

خون جمادینے والی سردی میں تو گھر سے باہر نکلنا بھی ایک مشکل ترین کام ہوتا ہے لیکن سائبیریا میں ایک ایتھلیٹ نے حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دے ڈالا۔

یورپی ملک مولدووا (Moldova) سے تعلق رکھنے والے Dmitry Voloshinنامی ایتھلیٹ نے سائبیریا میں لہو جما دینے والی منفی60ڈگری کی ٹھنڈ میں دوڑ کر 50کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

وولوشن نے یہ کارنامہ 6گھنٹے میں سر انجام دیا جس کا مقصد اعصابی بیماری میں مبتلابچوں کیلئے امدادی رقم جمع کرنا تھا۔اس دوران وولوشن کے چہرے پر بھی برف جم گئی تاہم اس نے اپنا مشن کامیابی سے مکمل کیا۔