پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن آج ہوگا

January 17, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹرز نے بدھ کو پورٹ ایلزبتھ پہنچ کر آرام کیا جمعرات کو پاکستانی ٹیم پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گی۔ ٹیم انتظامیہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ مل کر اور وکٹ دیکھ کر گیارہ کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے گی ۔ انضمام الحق نے بدھ کو جوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ تک پاکستان ٹیم کے ساتھ سفر کیا۔ توقع ہے کہ انضمام الحق جمعرات کو پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد ان کی کپتان سرفراز احمد اور مکی آرتھر سے ٹیم معاملات پر میٹنگ ہوگی۔