راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قراردینے کیخلاف در خواست ، سیکریٹری داخلہ سے جواب طلب

January 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کےجسٹس آفتاب گورڑ اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سابق ایس پی راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف اختیارکیا کہ راؤ انوار کی ضمانت ہو چکی ہے۔ وکیل مدعی نے موقف اپنایا کہ راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ابھی ضمانت پر فیصلہ نہیں ہوا۔عدالت نے 25 جنوری پر سیکریٹری داخلہ کو جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔