آئیوری کوسٹ کے سابق صدر کو بین الاقوامی عدالت نے بری کر دیا

January 17, 2019

یوموشکرو(این این آئی)ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی فوجداری عدالت نے افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے سابق صدر لاراں باگبو کو جنگی جرائم کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ وہ 2011سے عدالتی تحویل میں تھےغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کورٹ نے تہتر سالہ افریقی سیاسی لیڈر کو عدم ثبوت اور ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کیا۔ عدالتی بینچ کے سربراہ جج کیونو تارفْوسر نے فیصلہ سناتے ہوئے لاراں باگبو کے علاوہ اْن کے معاون چارلس گْوڈے کو بھی رہا کرنے کا حکم سنایا۔ فیصلہ سناتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ تین رکنی بینچ کے سبھی جج اس پر متفق ہیں کہ استغاثہ ان دونوں افراد کے خلاف مناسب ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔