کیا سی ڈی اے ضبط جائیداد مسمار کرسکتی ہے، پرویز مشرف کا سوال

January 17, 2019

اسلام آباد (نیوز ایجنسی ) سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)سے انکے ضبط فارم ہاؤس کو مسمار کرنے کے اختیارات سے متعلق سوال کا جواب طلب کرلیا۔خط میں بتایا گیا کہ جنرل(ر) پرویز مشرف کی جائیداد، انکے اکاؤ نٹس اور انکی والدہ کے پنشن اکاؤنٹ کو منجمد کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جنرل (ر) پرویز مشرف کے چک شہزاد میں موجود فارم ہاؤس کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر سی ڈی اے نے ضبط کرلیا تھا۔