بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ

January 17, 2019

بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کی ہے، جس کے دوران شہری آبادی کو نشانہ بنایاگیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کی، بھارتی فوج نےلائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری محمد مشتاق زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔