یوم الجامعہ کی تقریبا ت آج ہونگی،شرکا سلور جوبلی گیٹ سے داخل ہونگے

January 18, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقررین یوم جامعہ کی مناسبت سے اس دن کی کی اہمیت اجاگر کریں گےاس خیال کا اظہار یونی کیرئینز(انٹرنیشنل) کے صدر پروفیسر اعجازفاروقی نے یوم جامعہ کراچی کی تقریبات کے حوالے سے کیا ۔انہوں نےکہا کہ 18جنوری صبح 8:30 بجے یونی کیرئینز (انٹرنیشنل )کے تمام ممبران اور عہدیداران، جامعہ کراچی کے اساتذہ کرام، غیرتدریسی عملہ ، عمائدین شہر، تمام طلباء وطالبات اور خصوصاً نورواردان جامعہ حافظ کرام کے ہمراہ شیخ الجامعہ کی سربراہی میں سلورجوبلی گیٹ کے داخل ہونگے اور وی سی آفس کے سبزہ زار پر جمع ہونگے۔