یونان میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

January 18, 2019

یونان(آئی این پی)یونان کے وزیر اعظم الیکس سپراس کی حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپراس نے کہا ہے کہ پارلیمان سے اعتماد کی بحالی دراصل مستحکم یونان کی ضمانت ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایتھنز حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق عمل کرتے ہوئے ملک کو مضبوط بنائے گی۔ یونان میں چند روز قبل ہی اتحادی حکومت ٹوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے اس یورپی ملک کو سیاسی مشکلات کا سامنا ہے۔