گاڑیوں کی ڈیوٹی کے طریقہ کار میں تبدیلی سے حکومت کو سالانہ سو ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا،صدر پاک جاپان بزنس کونسل

January 18, 2019

ٹوکیو(عرفان صدیقی)حکومت کی جانب سے پاکستان درآمد کی جانیوالی گاڑیوں کی ڈیوٹی کے طریقہ کار میں تبدیلی سے حکومت کو سالانہ سو ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں پاکستانی بے روزگار بھی ہوجائیں گے یہ بات پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے میڈیا بیان میں کہی ، رانا عابد حسین نے کہا کہ سالانہ چالیس ہزار گاڑٖیاں بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان روانہ کرتے ہیں جن کی ڈیوٹیوں سے حکومت کو سو آرب روپے کی آمدنی ہوتی ہے جبکہ پچاس ہزار افراد کا روزگار ان گاڑیوں کی کسٹم کلیرئنس سے لیکر ٹرانسپورٹیشن اور خریدو فروخت سے جڑا ہوا ہے نئے طریقہ کار سے پاکستان آنے والی گاڑیوں کی تعداد انتہائی کم ہوجائے گی جبکہ ہزاروں پاکستانی نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی بے روز گار ہوجائیں گے ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پرانے طریقہ کار کے تحت گاڑیوں کی درامد بحال کرے اور پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پریشانی کا خاتمہ کرے۔