ثاقب نثار کے فیصلے اچھے تھے،اختیارات سے تجاوز کیا،ماہرین قانون

January 18, 2019

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانو ن جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا کہ حکومت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹسز لئے انکے فیصلوں پر تنقید بے جا ہے،وہ اپنے فیصلوں کی وجہ سے یار رکھے جائیں گے۔سابق اٹارنی جنرل عرفان قادرنے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار نے اختیارات سے تجاوز کیا۔رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی،رہنما مسلم لیگ ق طارق بشیر چیمہ ، فیشن ڈیزائنرزفریحہ الطاف نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔باکسر محمد علی کلے کو خراج عقیدت پیش جبکہ معروف بھارتی شاعرنغمہ نگاراورمکالمہ نویس جاوید اخترکو سالگرہ پر مبارکباد دی گئی ۔برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد 19ووٹ سے ناکام ہوگئی اس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ماہربین الاقوامی امور نسیم حیدرہے کہ پارلیمنٹ کو ٹریزامے پر اعتماد ہے لیکن ٹریزامے کیلئے چیلنج یہ ہے کہ انہیں بریگزٹ ڈیل آئندہ دو میں کے اندراندر کرنی ہے دوسری جانب اگر الیکشن ہوئے تو کنزرویٹوپارٹی کو شکست ہوگی کیوں کہ برطانوی عوام بریگزٹ میں جانا نہیں چاہتے ۔شائق عثمانی نے مزیدکہا کہ ادارے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے حکومتیں پانچ سال گزار کر چلی جاتی ہیں عوام کے لئے کچھ نہیں کرتیں اس لئے عدلیہ نے بنیادی حقوق کے تحفظ کا بیڑا اٹھایا،عرفان قادرنے کہا کہ ثاقب نثار کے اسکولز ،اسپتالو ں کے دورے ،سخت زبان کا استعمال، وزیراعظم،وزراکی طلبی سمیت ان کے کئی فیصلے درست نہیں تھے جو کا م انہیں کرنا تھا وہ کیانہیں اسی لئے بات ملٹری کورٹس تک پہنچی عدالتوں سے فیصلے نہیں ہورہے تو کیا افسران فیصلے کریں گے لہٰذایہ دلیل درست نہیں کہ انتظامیہ متحرک نہیں تھی اس لئے عدالت کو مداخلت کرنا پڑی امید ہے نئے چیف جسٹس اپنے دائرہ اختیارمیں رہ کر کام کریں گے ۔