آسٹریلین اوپن: شراپوا اور فیڈرر کی جیت

January 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


میلبورن (ایجنسیاں) روسی ٹینس کوئین ماریا شراپوا، امریکا کی سلونی سٹیفنز، جمہوریہ چیک کی پیٹر کویٹوا اور روس کی اناستاسیا پاؤلیچنکوا آسٹریلین اوپن ٹینس خواتین سنگلز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ سابالینکا، کیرولین ووزنیاکی اور مارٹک تیسرے راؤنڈ میں ہار کر میگا ایونٹ کے باہر ہوگئیں۔عالمی نمبر دو رافل نڈال، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ اور سپین کے باٹسٹا مینز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔