تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلافات نمایاں ہوگئے ، ق لیگ مونس الٰہی کو وزیر نہ بنانے پر ناخوش

January 19, 2019

لاہور (مقصود اعوان) تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلافات نمایاں ہوگئے ، ق لیگ مونس الٰہی کو وزیر نہ بنانے پر ناخوش ہے، پنجاب کی مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) میں اختلافات مسلم لیگ (ق) کے وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کےاستعفے سے نمایاں ہوگئے ہیں۔دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان احتساب اور دیگر سیاسی و انتظامی امور کے حوالے سے اختلافات کی خبریں گزشتہ تین ہفتوں سے پارلیمانی ایوانوں میں گردش کر رہی ہیں۔ ان کی ابتداچودھری خاندان کی رہائش گاہ پر چودھری پرویز الہٰی اور طارق بشیر چیمہ کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ویڈیو لیکس سے منظر عام پر آنے سے ہوئی ۔