لاہورہائیکورٹ، دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن معطل

January 19, 2019

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن معطل کر دیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی عدالت نے ہیلتھ ڈیپار ٹمنٹ، وفاقی اور پنجاب حکومت سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ایک شہری ندیم سرور نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ ادویات قیمتوںمیں اضافہ غیر قانونی ہے یہ آئین پاکستان کے آرٹیکل, 9,38 سے منافی ہے۔ڈرگ ایکٹ 1976 ء کے سیکشن 12 کے تحت قیمتوں کے تعین کے لیے فارمولا طے کئے بغیر قیمتوں کا تعین نہیں ہو سکتا ۔