ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تھیٹر ڈراموں کی2 اداکارائوں کو تحریری وارننگ

January 19, 2019

لاہور ( نمائندہ جنگ) لاہور آرٹس کونسل (الحمرا) کی انتظامیہ نے الحمرا میں ہونے والے تھیٹر ڈراموں کی دو اداکارائوں پائل چوہدری اور شانزہ کو تحریری طور پر وارننگ جاری کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے قواعد و ضوابط اور اخلاقی ضابطوں کی پابندی نہ کی تو آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں الحمرا میں ہونے والے ڈراموں میں ان کی پرفارمنس پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔