دوجہاز ایل این جی لے کر آ گئے

January 19, 2019

گیس کی قلت سے نمٹنے کے اقدامات کے لیے ایل این جی گیس لے کر دو بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پورٹ قاسم پر لنگرانداز ہو گئے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایل این جی لے کر دو جہاز بیک وقت لنگر انداز کرائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پہلی بار رات کو بھی نیوی گیشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، یہ عمل دو ہفتے میں شروع کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر بحری امور نے مزید بتایا کہ رات کو نیوی گیشن سے بندرگاہ پر رش سے نمٹا جا سکے گا۔

علی زیدی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ اس حوالے سے پورٹ قاسم پر تاریخ رقم ہوئی ہے۔