’چیف جسٹس کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں ‘

January 19, 2019

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

ترجمان سپریم کورٹنے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا فیس بک ،ٹوئٹر سمیت کسی بھی سوشل سائٹ پر کوئی اکاونٹ یا آئی ڈی نہیں ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سوشل میڈیا پر اپنے جعلی اکاونٹس کی اکاونٹس کی انکوائری کےلئے ایف آئی اے او رپی ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔