میکسیکو: پٹرول پائپ لائن میں آتشزدگی، 66 افراد ہلاک

January 19, 2019

میکسیکو میں پٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ اس وقت لگی جب لائن سے فیول چوری کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

حکام کے مطابق میکسیکو کے وسطی علاقے میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے میں 66 افرادہلاک اور 75زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق پٹرول چوری کرنے والوں نے پائپ لائن کو توڑ کر غیرقانونی نل لگایا ہوا تھا، پائپ لائن میں دھماکے کے وقت بھی بڑی تعداد میں لوگ اس غیرقانونی نل سے پیٹرول نکالنے کے لیے جمع تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے موقع پر ہی کئی افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے، زخمیوں کو اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔