نوشکی (نمائندہ جنگ) تین روزہ قبل تفتان سے کوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین گلنگور اسٹیشن سے بیک ہوگئی اور تیز رفتاری سےچار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور 9 بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ سوفٹ ٹریک اکھڑ گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے ہو رہا ہے ۔ تین روز سے پاک ایران گار گو سروس معطل ہے، ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی مرمت کرکے جلد سروس بحال کردی جائے گی۔