طلباء کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،بی ایس او پجار

January 20, 2019

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے وائس چیئرمین زبیر بلوچ ،صوبائی جنرل سیکرٹری ابرار بلوچ ،کرم بلوچ اور دیگر نےکہاہے کہ بلوچ اور بلوچستان کے تعلیمی ،علمی ،سیاسی ،ادبی ،سماجی اور نظریاتی حوالے سے طلباء کو تیار کرنے کی ضرورت ہے ، بلوچستان کے تمام اجتماعی مفادات کو اپنے پروگرام میں شامل کرکے جدوجہد جاری رکھیں گے، المیہ یہ ہے کے تعلیمی ادارے جہاں طلباء کےمسائل حل کرنے کی بجائے طلباء کو زہنی ٹارچر کیا جارہا ہے ۔طلباء کو نظریاتی طور پر تیار کرنے کے لیے ہمیں مطالعہ کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، بی ایس او پجار کے پولیٹکل لائن درست اور واضع ہے، بلوچ نیشنلازم کی سوچ و فلسفہ کو اپناتے ہوئے بلوچ طلباء کے اجتماعی مفادات کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے حقوق کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔بلوچستان کے زیادہ علاقے جہاں تعلیمی ادارئے مسائلستان کے گڑھ بن چکے ہیں ۔بولان میڈیکل کالج کے ہاسٹلز کو میرٹ کی بنیاد پر الاٹ کیا جائے۔