کراچی: سہراب گوٹھ کے قریب سرچ آپریشن، 4 ملزمان گرفتار

January 20, 2019

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 4 ملزمان گرفتار جبکہ 11کو حراست میں لے لیا گیا۔

الآصف اسکوئر کے اطراف مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول بمع گولیاں اور آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ہے۔

گرفتار ملزمان فیصل، عبدالرحمان، دانش اور آصف کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے۔

حراست میں لئے گئے دیگر 11 افراد کا ڈیٹا کلئیر ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا ۔