گورکھ ہل اسٹیشن پر موسم سرما کی پہلی بارش

January 21, 2019

جوہی (رپورٹ /غلام رسول تھہیم ) جوہی اور کاچھو کے پسماندہ علاقے کے درجنوں گاوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ،گورکھ ہل اسٹیشن پر بھی بارش نے رونقیں بحال کر دیں جوہی کے سیکڑوں آبادگار کسان ،کاشتکاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ، تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی پہلی بارش اتوار کی شام 4 بجے سے 7 بجے تک گرج چمک کے ساتھ جاری رہی کبھی تیز کیھی آہستہ ہونے والی بارش کے باعث جوہی تعلقہ کی 70 ہزار ایکڑ اراضی پرفصل جس میں گندم سرسوں، مرچ اور سبزیاں شامل تھی بارش کے باعث فصلوں کو نئی زندگی مل گئی اور آبادگاروں کسانوں کو نقصان سے بھی قدرتی طور چھٹکارہ مل گیا۔