سانحہ ساہیوال میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،ن لیگ

January 21, 2019

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سکندر خان عباسی‘ خالد خان عباسی‘ شمریز خان عباسی‘ جاوید خان‘ رفاقت اور اویس نے مشترکہ بیان میں ساہیوال میں رونما ہونے والے اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے خاندان پر گولیاں چلانے والے کسی رحم کے مستحق نہیں کوئی بھی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے فوری نوٹس لینے اور جے آئی ٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔