فرانس میں آتشزدگی سے2افراد ہلاک،25زخمی

January 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


پیرس(آئی این پی) فرنچ ایلپ نامی پہاڑی سلسلے پر واقع ریزوٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 25زخمی ہوگئے۔پیر کو غیرملکی خبر رساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق فرانس میں واقع فرنچ ایلپ نامی پہاڑی سلسلے پر واقع کروچول نامی ریزوٹ میں کچھ گھنٹے قبل بھڑکنے والے آگ نے اطراف کی تین عمارتوں کو بھی متاثر کیا ہے۔فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے اور ستر فائر فائیٹرز نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم۔پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 25افراد زخمی ہیں جن میں 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو آتشزدگی سے بچنے کیلئے عمارت کی تیسری منزل سے چلانگ لگاتے دکھا جاسکتا ہے۔