کسٹمز کے عملے نے نوا کلی میں درجنوں منی پٹرول پمپ سیل کر دئیے

January 22, 2019

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز کوئٹہ کے عملے کی کاروائی غیرقانونی پیٹرول پمپوں کیخلاف کارروائی ، نوا کلی اور مغربی بائی پاس پر تقریباً 47 پیٹرول پمپوں کو سیل کرکے کارروائی شروع کردی ، کلیکٹر کسٹم کوئٹہ اشرف علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز اکمل درانی ، عمیر ارشد نے سپرٹنڈنٹ خورشید حسنی سمیت دیگر عملے نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی اور غیر ملکی پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے نواحی علاقے نوا کلی میں 17 پیٹرول پمپس سیل کیئے جبکہ دوسری کارروائی میں مغربی بائی پاس پر 30 پمپوں کو سیل کیا ، اسسٹنٹ کلیکٹرز کسٹمز اکمل درانی اور عمیر ارشد نے بتایا کہ اس سے قبل بھی یہ کارروائیاں کی گئی ہیں اور آئندہ بھی جاری رہیں گی انہوں نے بتایا کہ کسٹم اپنی کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھے گاجبکہ ا سمگلنگ کی روک تھام سمیت غیر قانونی کاروبار کرنے والوںکیخلاف بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔