پشاور،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون،35گرفتار

January 22, 2019

پشاور(نمائندہ خصوصی)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاررروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے 9منشیات فروشوں اور مختلف جرائم میں ملوث 35ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضہ سے 14کلو گرام چرس،3 کلاشنکوف،37 عدد پستول،3 بندوق اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے ہیں ، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کی ہدایت پر پشاور پولیس نے ضلع بھر میں مختلف جرائم میں ملوث افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں مزید تیزی لاتے ہوئے 9 منشیات فروشوںکو گرفتار کر لیا ہے جس کید وران تھانہ چمکنی پولیس نے ملزم شاکر ولد گل افضل، تھانہ ارمڑ پولیس نے ملزم فہد فیاض ولد فیاض ، تھانہ فقیر آباد پولیس نے ملزم محمد اقبال ولد فضل ربی، تھانہ تہکال پولیس نے ملزم سہیل ولد کریم، تھانہ پشتخرہ پولیس نے ملزم وحید ولد شہزاد گل اور سبحان ولد غلام، تھانہ ریگی پولیس نے ملزم لعل زمین ولد داد خان، تھانہ سربند پولیس نے ملزم فدا محمد عرف گوگے ولد ولی محمد اور تھانہ شرقی پولیس نے ملزم ذاکر ولد حضرت خان کو گرفتار کر لیا تمام منشیات فروشوں کے قبضہ سے 14کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے اسی طرح مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں جن کے دوران35 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرکے 3 عدد کلاشنکوف،37 عدد پستول، 3عدد بندوق اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیںتمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔