جلیل نے وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

January 22, 2019

سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں جلیل نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں مطالبات نہ مانے گئے تو شام 7 دوبارہ دھرنا دیں گے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،صوبائی وزیر قانون راجا بشارت اور وزیر اطلاعات کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کی لئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، جس نے آج شام 5 بجے اپنی رپورٹ دینی تھی تاہم مہلت ختم ہونے کے باوجود رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جے آئی ٹی سربراہ کی طرف سے کو مزید وقت دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔