ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت کی مدت ملازمت میں 2؍ سال کی توسیع

January 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے نجی جامعات کو چارٹر دینے والے ادارے چارٹر انسپکشن اینڈ ایوالیشن کمیٹی (سی آئی ای سی) کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت کی مدت ملازمت میں 2؍ سال کی توسیع کردی ہے۔ محکمہ بورڈز و جامعات نے ان کی توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ڈاکٹر قدیر راجپوت مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔