’شہباز شریف اور مراد علی شاہ نےفنڈز برباد کیے‘

January 23, 2019

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دس برس حکومتی بے نظمی کی اعلیٰ مثال ہیںجبکہ پنجاب اور سندھ میں حالات اس سے بھی ابتر ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے دس برس حکومتی بے نظمی کی اعلیٰ مثال ہیں، اس عرصے میں صوبائی حکومت کے ذمے پنشن کی ادائیگیاں 29کروڑ روپے سے بڑھ کر 28ارب پچاس کروڑروپے تک پہنچ گئیں ۔

ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 10برس کے دوران صرف چپڑاسی کی پوسٹ پر 2لاکھ 6 ہزار افراد بھرتی کیے گئے۔