موسمی چیٹرجی کو جینز سے متعلق بیان پر تنقید کا سامنا

January 24, 2019

بھارت کی سینئر اداکارہ موسمی چیٹرجی کو جینز سے متعلق بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

حالی ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)میں شمولیت اختیار کرنے والی بھارتی اداکارہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو اُن کی اپنی بہتری کے لئے بتانا ہوگا کہ کیا پہننا ہے اور کیا نہیں۔

موسمی چیٹر جی نے مزید کہا کہ انہوں نے لڑکیوں کو یہ رائے ایک ماں اور بحیثیت بھارتی عورت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کیا پہنیں۔مندر جاتے وقت جینز نہ پہنیں کیونکہ اس سے آپ کو تکلیف ہوگی، اس سے بہتر ہے کہ شلوار قمیض یا ساڑھی پہن لیں،یہی ہمارا ورثہ ہے۔

جب اُن سے بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بی جے پی میں شامل ہونا میری حب الوطنی کا ثبوت نہیں ہے،میں قوم کی بہتری کے لئے کچھ کررہی ہوں۔