گڈوتھرمل پاورہاؤس کے 11 یونٹس ٹرپ، بجلی معطل

January 25, 2019

گڈوتھرمل پاورہاؤس کے 11 یونٹس دھند کی وجہ سے ٹرپ کرگئے،پاورہاؤس کے16 میں سے5 یونٹس پہلےسےخراب ہیں جس کے باعثسندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث پاور ہاؤس کے 11 یونٹس میں ٹرپنگ ہوئی جس کی وجہ سے 747 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔

گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق دھند ختم ہونے یا اس میں کمی کے بعد بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوجائے گی۔

دوسری جانب نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث کراچی کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی، لیاقت آباد، سی ون ایریا، محمود آباد، کورنگی، گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن، سولجر بازار، اولڈ سٹی ایریاز، صدر اور ڈیفنس ویو میں بھی بجلی بند ہے۔