جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان

January 26, 2019

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔

جنوبی افریقا کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی، گیہان کلوئٹے،جونیئر ڈالا، کوائنٹن ڈی کاک،بیوران ہینڈرکس، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، ویان ملڈر، اینڈائل فیلکوایو، تبریز شمسی، لوٹھو سپاملا اور ریسی وانڈار ڈوسن شامل ہیں۔

پروٹیز نے اپنی ٹی ٹونٹی ٹیم میں 20 سالہ لوتھو سپالا کو بھی شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز یکم فروری سے شروع ہوگی۔