دنیا کا مصروف ترین ایئر پورٹ’ دبئی ‘پھر پہلے نمبرپر

January 28, 2019

دبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ اس سال بھی بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کی آمدورفت میں دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر رہا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


رپورٹ کے مطابق سال 2018 ء میں دبئی ایئر پورٹ پر آنے اور گزرنے والے مسافروں کی تعداد 9 کروڑ رہی ۔

دبئی ایئر پورٹ سے چار لاکھ آٹھ ہزار پروازوں نے لینڈ اور ٹیک آف کیا ۔

دبئی ایئر پورٹ ایمیریٹس ایئر لائن کا مرکز بھی ہے ، جس کا شما ر دنیا کی بڑی اور لگژری ایئرلائنز میں ہوتا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ایئرپورٹ مسلسل پانچ سالوں سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ چلا آرہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق دبئی ایئر پورٹ نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے سال 2014ء میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز چھینا تھا جس کے بعد سے دبئی نے اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے۔