پاکستان، ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کےدرمیان ٹرافی کی تقریب رونمائی

January 30, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی میں پاکستان اورویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کےدرمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی، جہاں ساؤتھ اینڈکلب گراؤنڈمیں دونوں ٹیموں کی کپتان کاٹرافی کےساتھ فوٹو سیشن ہوا۔

پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کےدرمیان پہلا ٹی20 میچ کل کھیلا جائےگا۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان میریسا ایگیو لیرا کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف سیریزہمارےلیےبہت اہم ہے۔ پاکستان میں جس طرح استقبال ہوا وہ بہت یادگار لمحہ تھا۔

میریساایگیولیرا نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیے۔ پاکستان ویمن ٹیم کاانٹرنیشنل کرکٹ میں معیار بہتر ہوتا جارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوم گراونڈ پر کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔

دوسری جانب پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہاکہ ویمنز کرکٹ کے لیے بہت ضروری ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ہو ۔ویسٹ انڈیز کی آمد سے دنیا میں مثبت پیغام جائے گا۔

بسمہ معروف نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آسان نہیں ہو گی، ٹی 20پاور ہٹنگ کا گیم ہے، بھرپور ہٹنگ کریں گے۔