خوف و دہشت کی فلم ’دی آئل ‘کا نیا ٹریلر جاری

January 30, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

خوف،دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’دی آئل‘ '(The Isle)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

ہدایتکارمیتھیو بٹلر ہارٹ کی اس فلم کی کہانی1840کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب اسکاٹ لینڈ کے ایک ویران اور پر اسرار جزیرے کے قریب بحری جہاز حادثے کا شکار ہوجاتا ہے اور عملے میں بچ جانیوالے تین افرا دایک ننھی کشتی کی مدد سے بمشکل اس جزیرے پرپہنچ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

کہانی اس وقت نیا موڑ اختیار کرتی ہے جب شیطانی طاقتوں اورمافوق الفطرت قوتوں کے زیرِ اثر خطرناک جزیرے پر موجود آبادی اور پیش آنیوالے واقعات انہیں مشکل میں ڈال دیتے ہیں، جہاں ان کا بچ کر نکلنانا ممکن ہو جاتا ہے۔

رونگٹے کھڑے کر دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی اس دہشت ناک فلم کی کاسٹ میں کونلیتھ ہِل، ایلکس ہیسل،ٹوری ہارٹ، ایما کنگ، بین لِی،گراہم بٹلر،وِلٹن ریگن اورجوئے بینسٹر سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

یہ فلم 8فروری کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔