کوشش ہے بریگزٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو، ٹریسا مے

February 03, 2019

برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نےکہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ بریگزٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو، وہ نئے مینڈیٹ” اور نئی تجاویزکے ساتھ برسلزجاکر “بیک اسٹاپ” پربات کریں گی۔

دوسری طرف برطانوی میڈيا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے شمالی آئرلینڈ کا بارڈر کھلارکھنے کے لیے متبادل انتظامات کے حق میں ووٹ دیا تھا، برطانیہ، یورپی یونین سے 29 مارچ کو نکل جائے گا۔

جبکہ بعض اراکین پارلیمنٹ مذاکرات کے لیے بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع چاہتے ہیں۔

دریں اثنا آئرش ڈپٹی وزیراعظم سائمن کووینی نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ یورپی یونین دوبارہ مذاکرات پر آمادہ نظر نہیں آتی۔