عظیم بزرگ ہستیاں لاہور میں آسودۂ خاک

February 04, 2019

حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کا مزار

زندہ دِلوں کا شہر لاہور بزرگوں کے مزارات کی وجہ سے بھی مشہور ہے، یہاں برصغیر پاک و ہند کی کئی ایسی عظیم بزرگ ہستیاں آسودہ خاک ہیں، جنہوں نے لاکھوں لوگوں کو مشرف بہ اسلام کیا۔

لاہور کے کئی رنگ اور کئی روپ ہیں،میلوں ٹھیلوں والے اس شہر کو روحانی شخصیات اور اللہ کے ولیوں کے مزارات والی دھرتی بھی کہا جاتا ہے۔

حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کا ایک منظر

ان ہستیوں میں سب سےنمایاں نام حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کا ہے،جن کا مزار بھاٹی گیٹ کے قریب موجود ہے، ان کی وجہ سے ہی اس شہر کو داتا کی نگری بھی کہا جاتا ہے۔

شادمان کالونی میں حضرت شاہ جمال رحمۃ اللہ علیہ کا مزاربھی لوگوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے۔

حضرت شاہ جمال رحمۃاللہ علیہ کا مزار

انفنٹری روڈ پر حضرت میاں میر رحمۃ اللہ علیہ کا دربار بھی مرجع خلائق ہے، حضرت میاں میر رحمۃ اللہ علیہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھوں میں بھی یکساں محترم ہیں۔

مزار حضرت میاں میر رحمۃاللہ علیہ

اسلام کا نور پھیلانے والی عظیم ہستیوں حضرت پیر عزیز مکی رحمۃ اللہ علیہ کا مزار راوی روڈ جبکہ حضرت میراں حسین زنجانی رحمۃ اللہ علیہ کا مزار چاہ میراں میں واقع ہے۔

حضرت پیر عزیز مکی رحمۃاللہ علیہ کا مزار
حضرت میراں حسین زنجانی رحمۃاللہ علیہ کا مزار

مادھو لعل حسین رحمۃ اللہ علیہ کے ذکر کے بغیر لاہور کی تاریخ ادھوری ہے، شالامار باغ کے قریب مدفون اس بزرگ ہستی کے عرس پر ہر سال میلہ چراغاں لگتا ہے۔

مزار حضرت مادھو لعل حسین رحمۃ اللہ علیہ

معروف صوفی بزرگوں کے مزار شہر کی پہچان ہیں جہاں عقیدت مند حاضری دیتے اور فیض پاتے ہیں۔