کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی فراہمی جزوی متاثر

February 04, 2019

کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی صفائی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی متاثر ہے۔

متاثرہ علاقوں میں گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، جمشید ٹاؤن، کلفٹن، ڈی ایچ اے، کیماڑی، صدر، اخترکالونی، قیوم آباد، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کورنگی اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

واٹر بورڈ کے مطابق صفائی کا کام کل صبح تک جاری رہے گا، جس کے بعد پانی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

واٹر بورڈ نے شہریوں سے پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔