دبئی پولیس کی جانب سے ڈرون شو کا انعقاد

February 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


دبئی میں ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں جگنوؤں کی طرح جگمگ کرتے ڈرونز کے دلچسپ نظارے نے جہاں دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا وہیں گنیز ریکارڈ بھی قائم کردیا گیا۔

دبئی پولیس اکیڈمی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے اس ڈرون شو میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین 300ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اُڑایا گیا۔

ان جگمگ کرتے ڈرونز کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے نائب صدراور وزیراعظم محمد بن راشد المختوم ، شہزادے ہمدان بن محمد المختوم سمیت شکریہ شیخ محمد کا پیغام دیتے ہوئے دس منٹ کے دوران 11مختلف فارمیشنز پیش کی اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔